بھارت: قیامت خیز گرمی کے باعث 88 افراد ہلاک

India,

India,

اڑیسہ (جیوڈیسک) بھارت میں گرمی نے قہر برپا کر دیا ، اڑیسہ میں درجہ حرارت اڑتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری تک جا پہنچا ، قیامت خیز گرمی کے باعث اٹھاسی افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

بھارت میں سورج آگ برسانے لگا ، اڑیسہ میں درجہ حرارت اڑتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری تک جا پہنچا ۔ حکام کے مطابق سترہ سالہ اس ریکارڈ گرمی سے سن سٹروک کے باعث 88 افرا دم توڑ گئے ۔

بہار کے شہر پٹنا میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ دارالحکومت دہلی میں بھی گرمی نے سب کو بے حال کر دیا یہاں درجہ حرارت 40 ڈگری رہا ۔

اترپردیش، جھاڑ کنڈ، پنجاب اور مغربی بنگال میں بھی موسم شدید گرم ہے ۔ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے چڑیا گھر کے جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔