بھارت انسانیت پر مظالم اور داد گیری سے باز آ جائے۔ سردار عاشق خان

Firing by Indian Army at LoC

Firing by Indian Army at LoC

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان سلیمان خیل اتحاد کے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت سردار عاشق خان سلیمان خیل منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے سلیمان خیل کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی اجلاس میں بھارت کی انسانیت پر مظالم، کنٹرول لائن پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور داد گیری کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

اجلاس میں سلیمان خیل قبائل کے معززین کریم خان سلیمان خیل ،حاجی غنی خان سلیمان خیل ،حاجی عباس خان سلیمان خیل ،امبر خان سلیمان خیل ،عبدالرحمن سلیمان خیل ،گل خان سلیمان خیل ،عید گل سلیمان خیل ،حاجی بہاول خان سلیمان خیل ،حاجی روزی خان سلیمان خیل ،شہزادہ خان سلیمان خیل ،کے علاوہ آزاد کشمیر اور ملک کے چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سلیمان خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے تمام قبیلوں نے اپنے مسائل اور درپیش مشکلات سے قائدین کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے سلیمان خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے تمام برادریوں کو تنظیمی اور دیگر مسائل حل کرنے کی ذمہ داری کی یقین دہانی کرائی گئی تمام رہنمائوں نے ملک بھر میں سلیمان خیل قبیلے کی جانب سے بھارتی جارحیت کی خلاف ملک بھر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا حتمی شکل دیا گیا۔

سردار عاشق خان سلیمان خیل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ قبائلی عوام کو آزادی کے ساتھ بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے دیا جائے اور مظاہرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کیا جائے۔
جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری