بھارت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتا، حافظ بلال رمضان

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان نے کہا ہے کہ 5 فروری کا دن ہم کشمیروں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، بھارت جان لے کہ وہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو شکت نہیں دے سکتا، کشمیری عوام نے اپنی بے مثال جدوجہد سے شکست بھارت کے ماتھے پر لکھ دی ہے، کشمیر بھارت کے قبضہ سے آزاد ہو کر رہے گا اور آزادی کشمیریوں کا مقدر بنے گی۔

یہ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے کہ کشمیری مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ کشمیری اپنی آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ لیاقت آباد کے زیر اہتمام ”کشمیر ڈے” ٹیپ بال نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل باصلاحیت ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل اسے دنیا کی سب سے بہتر قوم بنا سکتی ہے، امت مسلمہ کو اپنے نوجوانوں سے ہی امیدیں ہیں جو طاغوت کا مقابلہ کریں گے اور امت مسلمہ کو ایک بار پھر عروج کی منازل طے کرائیں گے۔

حافظ بلال رمضان نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی میں اس قسم کی سرگرمیاں ناپید ہوتی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان کھیلوں کے بجائے دوسری غیر اخلافی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی زون لیاقت آباد اسحق تیمور نے کہا کہ حکمرانوں کو کشمیری عوام کے سروں پر سودا بازی نہیں کرنے دیں گے۔

اقوام متحدہ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کے لئے حرکت میں آئے۔ عالمی برادری کشمیر پر جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ کشمیر میں مسلمانوں کا خون بہہ رہاہے۔ جب تک کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل نہیں ہوتے، دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320