انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا سے 0-6 کی شکست

International Challenge Hockey Tournament

International Challenge Hockey Tournament

ہوبارٹ (جیوڈیسک) کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی پاکستان کے لئے بری خبر آگئی، انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان 0-6 سے عبرتناک شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی پورے میچ میں چھائے رہے، میزبان ٹیم کی جانب سے ایک کے بعد ایک گول نے پاکستانی ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور یکطرفہ مقابلہ میزبان ٹیم کی 6 گولز سے فتح پر ختم ہوا۔

پاکستانی ٹیم ایک گول بھی نہ کر سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے فلائین اوگلوی اور جیک ویٹن نے 2، 2 جبکہ کائیل براون اور بلیک گوورز نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلے گی۔