انٹرنیشنل میڈیا میں پریس کانفرنس شائع ہونے کے بعد کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر نے احکامات جاری کیئے

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازیخان (منشاء فریدی) چوٹی زیریں کے معذور شہری غلام رسول ولد ہوون خان بزدار نے کہا کہ انٹر نیشنل میڈیا میں ان کی پریس کانفرنس شائع ہونے کے بعد کمشنر ڈیرہ غازیخان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان کو معاملہ بارے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

جس پر ضلعی افسر سوشل ویلفیئر ڈیر غازیخان نے انہیں اپنے دفتر بلا کر معاملات بارے انکوائرکیا۔ اور انہیں روزگار اور معاشی امداد کی فراہمی بارے یقین دہانی کرائی ساتھ ہی متعلقہ دستاویزات کی نقول بھی حاصل کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہوں نے قبل ازیں ڈی سی اوڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن کو معذوری کوٹہ کے تحت نائب قاصد کیلئے انٹر ویو بتاریخ 28-05-2015اور ای ڈی ور ایجو کیشن کو درجہ چہارم کیلئے انٹرویو بتاریخ 30-05-2015 کو دیا تھا ۔ جن کے بارے تاحال افسران مذکورہ بالا نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام بالا ان کی مجبوری ، معذوری اور استحقاق کا احترام کرتے ہوئے انہیں روزگار اور معاشی امداد فراہم کریں ۔