ایران: جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی صحافی کے مقدمے کی سماعت مکمل

Iran Court

Iran Court

تہران (جیوڈیسک) ایران میں جاسوسی کے الزام میں ایک سال سے زائد عرصے سے گرفتار امریکی صحافی کے مقدمے کی آخری سماعت ہوئی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 39 سالہ جیسن رضائیان کے مقدمے کا فیصلہ چند روز میں آنے کی توقع ہے۔

ان کی وکیل دفاع لیلی احسن نے 20 صفحات پر مشتمل دستاویز عدالت میں پیش کی۔ انہیں دس سے 20 سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔