ایران: سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Hashemi Rafsanjani Funeral

Hashemi Rafsanjani Funeral

تہران (جیوڈیسک) سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں اور سیاسی رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ہاشمی رفسنجانی کو ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مقبرے میں سپرد خاک کر دیا گیا جو تہران کے جنوب میں واقع ہے۔

سابق صدر رفسنجانی کے سوگ میں تہران کی سڑکوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور پوسٹرآویزاں کئے گئے۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مفت بس اور میٹرو سروس مہیا کی گئی۔

بیاسی سالہ رفسنجانی دل کے عارضے کے باعث اتوار کو انتقال کر گئے تھے۔