ایران جوہری معاہدہ، ایک اور امریکی سینیٹر نے مخالفت کر دی

Iran Nuclear Plant

Iran Nuclear Plant

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کی پارٹی کے لوگ ہی ایران جوہری معاہدے کی مخالفت کرنے لگے، حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اورسینیٹر نے معاہدے کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

اوباما انتظامیہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ کانگریس سے منظوری کے لیے اپنی تمام تر کوششوں میں مصروف ہے۔ لیکن صدر اوباما کی پارٹی کے لوگ ہی ایران جوہری معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

نیوجرسی کی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ڈیموکریٹک سینیٹر رابرٹ میننڈز نے ایران جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کے خلاف ووٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا انہوں نے اپنے روح میں جھانک کر دیکھا ہے، وہ جوہری معاہدے کی حمایت میں ووٹ دے کر اس غیر مقبول فیصلے میں اپنا نام شامل کرنا نہیں چاہتے۔اس سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم سینیٹر چک شومر ایران کے جوہری معاہدے کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔