ایرانی پارلیمنٹ نے ملک کیلئے لڑنے‘ جاسوسی کرنیوالے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا بل منظور کر لیا

Iranian Parliament

Iranian Parliament

تہران (جیوڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ نے ایران کے مفادات کے لئے لڑنے اور جاسوسی کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا قانون منظور کر لیا ہے۔

ایران پہلے بھی خفیہ طور پر ایسے لوگوں کو ملکی شہریت دیتا رہا ہے ، کویت میں امریکی سفارت خانے میں دھماکوں میں معاونت کرنے والے تمام عراقی اور لبنانی جنگجوﺅں کو ایرانی شہریت دی گئی، ان میں حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ بھی شامل تھے۔

ایران کی مجلس شوری(پارلیمنٹ) نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے تہران کے مفادات کے لیے لڑنے والوں سمیت 4 اقسام کے افراد کو ایرانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا۔