عراق اور شام میں جنگجوؤں کا حملہ، دو امریکی فوجی زخمی

USA Soldiers

USA Soldiers

واشنگٹن (جیوڈیسک) عراق اور شام میں جنگجوؤں کے حملے میں دو امریکی زخمی ہوگئے، پنٹاگون نے حملے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پنٹاگون کے ترجمان کپیٹن جیمس ڈیوس کا کہنا ہے کہ ایک فوجی عراقی شہراربل اوردوسرا فوجی شام کے شہررقعہ میں زخمی ہوا، دونوں واقعات میں اہلکارنامعلوم سمت سے کی گئی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

انہوں نے زور دیا کہ اہلکار اگلے مورچوں پر نہیں تھے اور اس وقت کسی قسم کی معرکہ آرائی میں مصروف نہیں تھے۔ دوسری جانب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بیان دیا ہے کہ واقعہ دو طرفہ لڑائی کا نتیجہ ہے، فوجی اہلکار کسی معرکے میں زخمی ہوئے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے عوام کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ عراق اورشام میں امریکی افواج کی کسی قسم کی معرکہ آرائی جاری نہیں اور نہ ہی فوجی اگلے مورچوں پر محاذ آرائی میں مصروف ہیں

امریکا نے شام کے جنوبی علاقوں میں اسپیشل فورس کے دو سو سے زائد اہلکار قبائل اور اسلامی شدت پسندوں گروہوں سے لڑائی کے لیے تعینات کیے ہیں جنوبی عراق میں جنگجوؤں کی جانب سے لڑائی گزشتہ 8 روز سے جاری ہے جس میں اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے بھی کیے جارہے ہیں۔