اسحاق ڈار کی عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

Imran Khan and Ishaq Dar

Imran Khan and Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسحاق ڈار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان میرے خلاف جھوٹے الزامات کو بار بار دہرا رہے ہیں، حالانکہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ میرے خلاف اعترافی بیان کے تمام الزامات کو مسترد کر چکی ہے۔

درخواست میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان بھی جانتے ہیں کہ میرے خلاف الزامات جھوٹے ہیں۔