داعش کے ٹھکانوں پر فرانسیسی فضائیہ کے تازہ حملوں کی فوٹیج جاری

War Plane

War Plane

دمشق (جیوڈیسک) پیرس میں دہشتگردی کے بعد فرانس نے داعش کے خلاف کارروائی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے داعش کے ٹھکانوں پر دو حملے کئے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے رات کو کئے گئے لیکن ان حملوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

ویڈیو میں فرانسیسی فضائیہ کے جنگی طیاروں رافیل اور میراج کو لوڈ کرتے، پرواز اور واپس اترتے ہوئے اور فضا میں فیول بھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔