اسلام آباد ایئرپورٹ، مسافر سے جھگڑنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل

Islamabad Airport-Passenger Violence

Islamabad Airport-Passenger Violence

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار نوشیبا کی جانب سے مسافر خواتین پر تشدد کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پہلی انکوائری میں کلین چٹ ملنے والی خاتون ایف آئی اے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر خواتین مسافر اور امیگریشن اہلکار میں جھگڑا ، نئی فو ٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ڈی جی ایف آئی کا نوٹس ، انکوائری میں بے قصور قرار دی جانے والی خاتون امیگریشن اہلکار کو معطل کر دیا گیا ۔ دونوں فریقین آج طلب کر لیا گیا ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کس طرح خاتون ایف آئی اے اہلکار مسافر خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہی ہے جس کے بعد انہیں کمرے میں بند کرکے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف اے عملے نے انکوائری میں ساتھی خاتون اہلکار نوشیبا کو کلین چٹ دے کر سارا ملبہ مسافر خواتین پر ڈال دیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں۔