اسلام آباد : سبزی منڈی میں کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق

Worker Killed

Worker Killed

اسلام آباد (جیوڈیسک) سبزی منڈی میں شٹر اٹھاتے ہوئے ننگی تاروں کو چھونے سے دو مزدور جاں بحق، ساتھیوں مزدوروں اور تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ، آئی جے پی روڈ بلاک کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں مزدوروں نے صبح دکان کا شٹر اٹھانے کی کوشش کی تو قریب لٹکتی تاریں شٹر سے ٹکرا گئیں اور مزدور چھونے پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں مزدوروں کی نعشیں پمز ہسپتال منتقل کر دیں تاہم سبزی منڈی میں موجود دیگر مزدوروں اور تاجروں نے آئیسکو کی غفلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور آئی جے پی روڈ کو بلاک کر دیا۔