زیارت کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے۔ سیاسی حلقے زیارت

JI Provincial GS

JI Provincial GS

زیارت : ضلع زیارت کے سیاسی حلقوںاے این پی کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ، پی ٹی آئی کے رہنماوں عیسیٰ جان سارنگزئی، احمد جان ہمدم، جے یو آئی نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی عبدالعلیم دمڑ، جمعیت علماء اسلام کے محمداسلم،پشتون قومی تحریک کے ناصر خان پشتون و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زیارت میں ان دنوں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

بجلی لوڈشیڈنگ گیس پریشر میں کمی اور کمیونیکشن جیسے مسائل سر فہرست ہے ۔ شدید سردی میں گیس پریشر میں سخت کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔تمام علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔اکثرعلاقے اب تک فون کی سہولت سے محروم ہے تھری جی تو دور کی بات ہے ۔حکومت کو چائیے کے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور تمام مذکورہ مسائل حل کئے جائے۔

DE Office Well Deprived

DE Office Well Deprived