امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے ملاقات

Karachi

Karachi

کراچی :امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان ، کوارڈینیٹرپبلک ایڈ کمیٹی ضلع وسطی صغیر احمد ، اعظم علی اور اکبر قریشی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی افضال زیدی سے ملاقات کی اور متوقع بارشوں کی صورت میں نالوں کی صفائی ، کچرے کے ڈھیر، تجاوزات اور مخدوش سائن بورڈز کے حوالے سے توجہ دلائی۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا کہ ضلع کے حدود میں برساتی نالوں کی نامناسب صورتحال اور غیر قانونی تجاوزات مسئلہ بنی ہوئی ہیں بارشوں کی صورت میں برساتی نالے ابل کرجانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں ان نالوں کی فوری صفائی از حد ضروری ہے جبکہ سڑکوں اور گلیوں میں جا بجا کچرے کے ڈھیر پہلی بارش کے بعد ہی سے تعفن پیدا کر رہے ہیں جس سے شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں جبکہ ملیریا ، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض بھی پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

انھوں توجہ دلائی کہ شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ایسی صورتحال میں مخدوش سائن بورڈزکا تعین کرکے انھیں فوری ہٹایا جائے ماضی میں بھی کئی سائن بورڈز حادثات کا سبب بن چکے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل افضال زیدی کو ریلیف کے کاموں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان بحالی کے کام میں ہر جگہ انتظامیہ کی معاونت کریں گے ہم نے بارشوں کی پیشنگوئی کے اگلے ہی روز رین ایمرجنسی نافذ کرکے کارکنان کو شہر یوں کی خدمت اور ریسکیو پر مامور کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل افضال زیدی نے رین ایمرجنسی میں جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفد کو شکایات کے ازالے کا یقین دلایا اور کہا کہ عملے کو نالوں صفائی اور دیگر کاموں کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں شہر میں متوقع بارشوں کو انشاء اللہ عوام کیلئے زحمت نہیں بننے دیں گے اور ہم سب مل کر کراچی شہر کو بارونق بنانے کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے۔#