جماعت اسلامی زون نیو کراچی کے تحت تین روزہ فہم القرآن پروگرام آج سے شروع ہو گا

Jamaat Islami

Jamaat Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی نیو کراچی کے زیر اہتمام محفل رمضان کے عنوان سے تین روزہ فہم القران پروگرام 3،4 اور 5 جون رات ساڑھے نوبجے سے رات گیارہ بجے کے درمیان ، تین نمبر گرائونڈ تا بغدادی مسجد والی سڑک سیکٹر الیون ڈی میں ہو گا۔ معروف عالم دین مولانا عبدالوحیدمختلف موضوعات پر درس دینگے۔

پروگرا م کے آخری روز نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ بن رضی، امیر جماعت اسلامی نیو کراچی احمد قاری، قیم جماعت اسلامی نیو کراچی حسن صدیقی و دیگر خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نیو کراچی محمد احمد قاری نے تمام کارکنان اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔