جامعہ بنوریہ عالمیہ :نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا، ترجمان

Jamia Banuria Alamia

Jamia Banuria Alamia

کراچی : وفاق المدارس العربیہ سے منسلک ملک بھر کے دینی مدارس میں دوماہ کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغازبین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں بھی نئے داخلوں کا آغاز 27 جولائی بروز پیر 10 شوال سے ہوگا

نئی تعلیمی سال 2015-16 کے داخلہ فارم تیار کرلیے گئے ہیں جو 10 شوال کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ، بدھ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اورمجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میںہوا ، اجلاس میں نئے آنے والے طلبہ طلبات کے حوالے سے انتظامات اور نشستوں کے حوالے سے غور کیا گیاامسال شعبہ ملکی وغیر ملکی کے طلبہ وطالبات کو محدود نشتوں کا داخلہ دیا جائے گا

خواہشمند طلبہ وطالبات اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ رجوع کریں،داخلہ ضروری اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو ہی دیا جائے گا۔اجلاس میں مزید کہاگیا کہ نئے تعلیمی سال 2015-16 میںشعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد سمیت میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیںگے۔