جاپان : بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک، 27 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں اسکائی ٹور پر جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی، واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

جاپان میں اسکائی ٹور میں شرکت کے لیے جانے والے مسافر خطرناک حادثے کا شکار ہو گئے، بس کھائی میں گرنے سے دو ڈرائیوروں سمیت 14 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بس میں 41 مسافر سوار تھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔