جھنگ: پی پی 78 میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

Jhang Election

Jhang Election

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ کے صوبائی حلقے پی پی 78 میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز کی نگرا نی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے ۔ فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ اور اینٹی ٹیرایزم ایکٹ کےتحت اختیارات دے دیے گئے ۔ نشست ن لیگ کی راشدہ یعقوب کی نااہلی پر خالی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جھنگ کے ضلع کو نسل ہال میں قائم ریٹرننگ افسر کے دفتر سے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سا مان کی ترسیل کی جا رہی ہے جس کی نگرانی پاک رینجرز کر رہی ہے۔

رینجرز کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور پولنگ کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظا مات کی ذمہ داری بھی آرمی اور رینجرز کے سپرد کی گئی ہے ،جو پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں الرٹ رہیں گے اور انہیں مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطا بق فوج اور رینجرز کو پولنگ کے روز انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 4اور 5 کے تحت خصوصی اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔