جھنگ کی خبریں 12/11/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدرات ممبر صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ ، ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو، ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم ممبران صوبائی اسمبلی محمد خالد محمود سرگانہ اورعون عباس سیال کے علاوہ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ، ڈسٹرکٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی تیز رفتاری کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبہ جات کو فوری مکمل کیا جائے اور اس ضمن میں میٹریل کے اعلیٰ معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ ضلعی حکومت محکمانہ کارکردگی کے معیار میں مزیدبہتری لانے کیلئے بھرپور انتظامات کر رہی ہے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع کی تعمیرو ترقی،صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کیلئے مستقبل کے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق ایسے منصوبے جات کی حکمت عملی واضع کی جائے جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد اور ریلیف حاصل ہوں ۔مزید برآں ضلع بھر میں جاری تعمیراتی کاموں کی جائزہ ، سیوریج سسٹم اورجنرل بس سٹینڈکی اپ گریڈیشن،درینہ مسائل اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے اور اس ضمن میں قابل عمل فیصلہ جات اور اقدامات کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے وزیر اعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ حکومت عوامی صحت کے نظام میں بہتری اور مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہٰذا محکمانہ طورپر سسٹم میں بہتری لاتے ہوئے مقرر کردہ کاکردگی ٹارگٹس ہر قیمت پر پورے کئے جائیں۔ یہ بات انہوںنے وزیر اعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر، ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر اور تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے وزیر اعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ کے حوالہ ناقص سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ہیلتھ کاکردگی کے اعداد و شمار بہت پیچھے ہے لہٰذا اسے فوری طور پر اوپر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے صحت عامہ کے شعبے کی بہتری اور پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالہ سے تمام ہیلتھ افسران کو ایک ماہ کے دوران تمام انتظامات اور پراگرس رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے عوامی شکایات کو نوٹس لیتے ہوئے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے ٹی ایم اے کے عملہ کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لیا اور موقع پرہدایات جاری کیں۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلعی افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو روزانہ کی بنیاد پرعملہ صفائی کی مانیٹرنگ کریں گے اور حاضری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ٹی ایم اے کا عملہ غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی سے گریز نہیں کی جائیگااورکہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور اس حوالہ سے دیگر امور میں ناقص کارکردگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(جھنگ(تحصیل رپورٹر) گزشتہ روز حادثے میں زخمی ہونے ٹیلی نار کمپنی کے ملازمین کو ریسکیو نے پانچ لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈ یا کوارڈنیئٹر محمد زبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جھنگ لیہ روڈ پر درگاہی شاہ کے قریب کار اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں موبائل فو ن کمپنی ٹیلی نار کے سیلز مین وسیم اور ندیم عمر زخمی ہوگئے تھے دو نوںافراد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال منتقل کیا تھا زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کے پاس ریکوری کے پانچ لاکھ روپے بھی موجود تھے جو آج ریسکیوعملہ کی جانب سے زخمی افراد کو سپرد کر دئے گئے دونوں نوجوانوںنے ریسکیوکی جانب سے اتنی بڑی رقم کی وآپسی پر عملے کا شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) علامہ محمداقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ اور پوری انسانیت کی راہنمائی کی ہے اور بر صغیر پاک وہند کے مسلمانوں کو اسلام کی بنیاد پر ایک علیحدہ خطہ حاصل کرنے اور قیام پاکستان کی جدوجہد کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح جیسے لیڈر کا انتخاب کرنے میں راہنمائی کی ۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن (کفالت یتامیٰ پروگرام) جھنگ کے زیر اہتمام منعقدہ یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان کو اجاگر کیا۔اقبال نےاپنی شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔انہوں نے اقبال کی نظم بلبل اور جگنو بچوں کو سنا کر دوسروں کے کام آنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر طارق فاروق صابری صدر الخدمت ضلع جھنگ،ڈاکٹر جاوید اقبال،حاجی گلزار احمد اورڈاکٹر شوکت چغتائی بھی موجود تھے۔یوم اقبال کے پروگرام میں بچوں نے اشعار اور نظمیں اور کلام اقبال پیش کیا۔آخر میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوفی رمضان انقلابی بانی جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک و اساتذہ رہنما نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لکھے خط میں کہا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کی آواز اٹھائیں ۔ٹرمپ کی طرح آپ بھی سیاست کے میدان میں جمپ لگائیں ۔ 2013ء کے الیکشن میں وزیراعلیٰ پنجاب ، نومبر2015ء میں وزیراعظم نوازشریف نے جھنگ کی عوام سے وعدے کیے جو آج تک پورے نہیں ہوئے۔ جھنگ کی عوام ، اب آپ کا رستہ دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں اساتذہ کو اپ گریڈیشن دی ، سلام ٹیچرزڈے پر 11کروڑ اساتذہ میں تقسیم کیا اور اساتذہ کی عزت واحترام بلند کرنے کا اعلان کیا جس سے اساتذہ پنجاب ان سے بے حدمتاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اساتذہ کو کسان پیکیج دینے کیلئے اکٹھا کرلیا جاتا ہے لیکن افسوس حقوق تو دور کی بات ،آج حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے پنجاب کے 5000ادارے این جی اوز کے حوالے کرچکی ہے ۔ اساتذہ کو حقوق نہیں دئیے جارہے ۔جس کی وجہ سے اساتذہ پنجاب میڈیا ، اپوزیشن ، پرامن احتجاج اور کورٹس کے ذریعے، اپنا حق لینے کیلئے رات دن محنت کررہے ہیں۔میں بھکرکے اساتذہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں میرا استقبال کیا ،وکلاء برادری بھی ہمارے ساتھ ہے،۔جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اشفاق اگر ٹوبہ کو بھی جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے،کا اعلان کردیں ، بھکر ہمارا پڑوسی ہے جبکہ سرگودھابھکر سے بہت دور ہے، بھکروالے پہلے تیار ہیں انشاء اللہ جھنگ ڈویژن بن سکتا ہے اور یہ عظیم نوبل انعام یافتہ سائینسدان ڈاکٹرعبدالسلا م اورباہو کی دھرتی عمران خان کیلئے ایسا کام کرے گی کہ پورا پنجاب ، جناب کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو دور میں اساتذہ کی تذلیل اور حقوق نہ دینے کا سلسلہ شروع ہوا ، اساتذہ نے بچوں کی ایسی ذہن سازی کی کہ آج تک پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں جھنگ ایک ریاست تھاجو کہ محل وقوع کے حساب سے پنجاب بھرکامرکز ہے ۔لیاقت علی خان کے دور میں جھنگ کو دارالخلافہ بنانے کی باتیں بھی کی گئیں لیکن افسوس یہاںکے وڈیروں نے اس سرزمین کو ترقی کی منزل سے دور کردیا۔یہ پنجاب بھرکا اب بھی مرکز بن سکتاہے۔ عرصہ دراز سے شیخ مولوی کی لڑائی نے جھنگ کی تباہی کردی ہے ۔ ہیر رانجھا اور باہو کا محبتیں نچھاو ر کرتا شہر آج نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔ پاکستان میں سب سے زیادہ شعرا جھنگ سے پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں جھنگ میں یونیورسٹی اور جھنگ کو ڈویژن نہ بناؤں تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔ اسی طرح نومبر2015ء میں کسان پیکیج دینے کیلئے میاں نواز شریف جھنگ آئے تو انقلابی بھائی نے جھنگ ڈویژن کے بارے میں کہا کہ یہ 3صوبوں کا سنگم ہے ، آج بھی ملہوآنہ موڑ پر کھڑے ہوں تو ایک طرف خیبرپختونخواہ ، دوسری طرف بلوچستان جبکہ یہ پنجاب کا مرکز ہے ۔ پاکستان بھر کو جانے والی ٹریفک جھنگ سے گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش چائنہ کوریڈور بھی یہاں سے گزاری جاتی ۔ میرا جھنگ بھی ترقی کرتا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے انقلابی بھائی کو ڈانٹ کرکہا ، یہاں کھڑے کھڑے بنادوں کوئی بتائے تو سہی ۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کو ڈویژن بنانا میرا خواب ہے جو انشاء اللہ جلد پورا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
14نومبر پاکستان کسان اتحاد جھنگ میں احتجاج کرے گا۔ مہرعامر محمود شاکر نول
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر مہرعامر محمودشاکر نول ایڈووکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمدواجد علی نول نے کہا ہے کہ واپڈا کی بدمعاشی، اووربلنگ، ڈی بل اور ہیڈتریموں کی 20نومبر سے بندش کے خلاف پاکستان کسان اتحاد 14نومبر بروز سوموار 9بجے صبح پرامن احتجاج کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے استحصال کیلئے 20نومبر سے ہیڈتریموں بند کیاجارہا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News