جھنگ کی خبریں 28/09/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اپنی خدمات سے عوام کو مستفید کرتے رہیں گے اس ضمن میں شہریو ں کابھی فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر ریسکیو 1122 میں ریسکیوٹیم کی عید الاضحی کی تین روزہ کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دوران بتائی ۔انہوںنے بتایا کہ عید کے تین یوم کے دوران 1259 کالز موصول ہوئیں جن میں 181 ایمرجنسی اور 400 معلوماتی جبکہ 678 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122 نے 181 ایمرجنسی کالز پرعمل درآمد کرتے ہوئے 50روڈ ایکسیڈنٹ اور 107میڈیکل جبکہ 20 متفرق ایمرجنسیزڈیل کرنے کے علاوہ ایک آگ لگنے کے واقعہ 4کرائم کالز اور 19 متفرق واقعات شامل تھے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ریسکیوکیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین روز میں 194 افراد کو ریسکیو کیا گیاجن میں سے 70 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا ددی گئی اور 124 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور اس دوران پانچ افراد مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطا بق ٹوبہ روڈ حسن شاہ کے قریب دو موٹر سائیکل (نمبر FDR8856+JGK3894 (تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکڑائے جبکہ پیچھے آتی کار نے بھی ان کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں سوار 20 سالہ شمع 30 سالہ نسیم موقع پر جابحق پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 50 سالہ اصغر 35سالہ زینب شدید زخمی ہوئی ٔ جنھین ٰ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

Jhang News

Jhang News