جھنگ کی خبریں 5/9/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ججز ، وکلاء اور ضلع کچہری کی سیکورٹی کو مزید فعال اور فول پروف بنانے کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیںاس ضمن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک کی زیر صدارت ڈی سی او آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی سٹی طاہر کچھی، قائم مقام ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز جمشید خان، ڈی او سی ہارون رشید ، انچارج سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔ اجلاس کے دوران ضلع کچہری کی سیکورٹی کے معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا اور فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایات اور پولیس افسران کی تجاویز کی روشنی میں ضلع کچہری کے اضافی چھوٹے راستے فوری طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور مرکزی داخلی اور خارجی راستوں پر ڈیجیٹل سیکورٹی چیکنگ اور چاک و چوبند مسلح پولیس اہلکاروں کی ایکٹو ڈیوٹی کو یقینی بنانے پر زوردیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی کچہری میںسامان کی نقل و حرکت کے وقت سپیشل برانچ کی طر ف سے مذکورہ سامان کی خصوصی چیکنگ اور انکی کلیرنس کے بعد ہی اندر لے جانے کی اجازت ہوگی ۔اس موقع پر مزیدبتایا گیا کہ ضلع کچہری میں خواتین کے داخلے پر لیڈی کانسٹیبل انکے بیگ ، سامان اور جامع تلاشی کے بعد ہی داخلہ کی اجازت دی جائیگی۔ تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ہمہ وقت کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے یو پی ایس اور جرنیٹر کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔ اے ڈی سی محمداویس ملک نے کہا کہ ضلع کچہری کی سیکورٹی کے حوالہ سے تمام درکار وسائل اور سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں ورکس اینڈ سروسز اور دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔مزید برآں انہوںنے کہا کہ ضلع کچہری کی سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے حوالہ سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بروقت رپورٹس کے ذریعے حکام بالا کو آگاہ رکھے گی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام تحصیل جھنگ کا اہم اجلاس تحصیل امیر مولانا قاری محمد طارق صاحب کی صدارت میں منعقد ہو ا اجلاس میں مختلف تنظیمی عمور پر بحث لا ئے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے اجلاس سے شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ، عبدالرحمن عزیز ، قاری طاہر محمود ، قاری عمر دراز ، نصراللہ حسن ، مولانا نورالدین ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک کسی مہم جو ئی کا متحمل نہیں ہو سکتا جمہوری تسلسل برقرار رہنا چا ہئے اور فی الفور ملک میں مردم شماری کر ائی جا ئے ۔ مو ثر انتخابی اصلاحات کی جا ئیں ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہر میں بس اڈوں کو لا ری اڈا منتقل کیا جا ئے ، جھنگ میں فی الفور ایک میڈیکل کا لج بنا یا جا ئے اجلاس میں جے یو آ ئی جھنگ کے سرپرست مولانا فاروق کی وفات ، اور جے یو آئی سعودی عرب کے رہنما حاجی گل محمد بھٹہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ، سانحہ مردان پر مذمت کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ممبران پنجاب اسمبلی سے رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔ ہم نے احتجاج اور کورٹس سمیت ہرآپشن کو استعمال کیا ہے ممبران اسمبلی سے بھی رابطہ کریں گے تاکہ وہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے ہماری معاونت کریں۔30اگست کو سیکرٹری ایجوکیشن سے وعدے کے مطابق اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن فوری دیا جائے ، سرکاری سکولز کی نجکاری بند کی جائے ۔پنجاب بھر میں اس سلسلہ میں 19ستمبر سے تعلیم اور اساتذہ کی اہمیت کے نام سے سیمینار کاآغاز کریں گے جو پنجاب کے ہر ضلع میں منعقد کیاجائے گااور اس میں ممبران پنجاب اسمبلی کو دعوت دی جائے گی۔ یہ آغاز19ستمبر کو سب سے پہلے جناح ہال جھنگ سے شروع کیاجارہا ہے جس میں مقامی ایم پی ایز محمداعظم چیلہ ، مہرخالد محمودسرگانہ، نواب خرم سیال ، محمدخان بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے۔حکومت نے ہم سے کئے وعدے پورے کروانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں اس سلسلہ میں اساتذہ کی آواز اٹھانے کیلئے Motivateکریں گے۔ اس کے بعد بھکر، قصور ،راولپنڈی ،بہاولپور ،جہلم ،اٹک سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے ہوتے ہوئے آخری سیمینار لاہور میں ہوگا جس میں تمام ارکان اسمبلی کو دعوت دی جائے گی۔ ان خیالات کاا ظہار آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر میڈم فرخندہ عثمان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹال مٹول کی بجائے اساتذہ کے مسائل حل کرے ، ہم ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم دوست ہیں ہمیں احتجاج کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کی ناک کے نیچے سبزی منڈی اسلام آباد میں دن دیہاڑے قتل کا حساب کس سے مانگیں؟دن دیہاڑے مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب کے کزن کا قتل پاکستان میں امن وامان کی حالت کو واضح کررہا ہے۔اسلام آبادسبزی منڈی میں نوجوان محمدرمضان جس کی شادی کو صرف 7ماہ ہوئے تھے۔ رقم کی وصولی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔جنہوں نے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے چھین لئے اور دل میں چھرا مار کر چلے گئے۔ بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں صبح کے وقتیہ واقعہ ہوا اور وہاں موجود لوگوں نے کچھ نہ کیا۔ نہ ساتھ ہی موجود تھانہ میں ہلچل مچی۔ پولیس صرف وزیروں مشیروں کی حفاظت پر لگی ہے اور عوام کی جان ومال سخت خطرے میں ہے۔ ایک مزدور کا دن دیہاڑے قتل اور وزیراعظم /وزیراعلیٰ کا نوٹس تک نہ لینا اس سے زیادہ پریشان کن ہے ، آئین کی روشنی میں جان ومال کا تحفظ ، تعلیم وصحت کی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس ریاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ دن دیہاڑے مزدور کا قتل انصاف کے نظام کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرز یونین نے موضع چیلہ میں مقتول کے جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ ان خیالات کااظہار مہربہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی جھنگ نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غداروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ الطاف حسین کو سرعام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے نام نہاد لیڈر نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ سیاسی مفادات کی بناء پر ہر حکومت نے ان سے آنکھیں چرا ئے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی زبان کھینچ کر باہر نکال دینی چاہئے جو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب الطاف حسین کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ، ان کے اپنے بھی اب ان سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرپول کے ذریعے الطاف حسین کو واپس لا کر پھانسی کے تختہ پر لٹکایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ: مدرسہ فیض العلوم چنیوٹ کے مہتمم صاحبزادہ مولانافیض نذیرنے کہاہے کہ انسان کاظاہری وجودجورو ح کے بغیرمٹی کابت ہے اوراس کی کوئی قدروقیمت نہیںہے اصل انسان روح ہے جسکی وجہ سے انسان کواشرف المخلوقات کادرجہ ملاہے جب اللہ تعالی نے انسان کا بت بنالیاتواس وقت فرشتوںکوسجدہ کرنیکاحکم نہیںدیابلکہ کہاکہ جب میںاس میںپھونک دونگاتب تمام ملائکہ اسکے سامنے سجدہ کرنا ہوگا توا نسان کی اصل حقیقت روح ہے جسکی وجہ انسان کوتمام مخلوق پراشرف المخلوقات کادرجہ ملاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجا مع مسجدگلزارمدینہ بھکرروڈوموضع ملہوآنہ موڑمیں”محفل حمدونعت”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برمنگھم کے وائس چیئرمین صاحبزادہ محمودالحسن نعمانی عالمی شہرت یافتہ نعت خواںحافظ محمدابوبکرمدنی آف کراچی،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی نائب صدرمولانامحمداکبرعلی،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حافظ سیف ا للہ خالدچشتی،صاحبزادہ محمدعامرنعمانی آف برطانیہ ،نعت خواںحافظ طاہر بلال چشتی،صدارتی ایو ارڈیافتہ شمس القرآن قاری زکریاخالدآف جھنگ اور دیگرنے بھی خطاب کیاتھا۔

Jhang News

Jhang News