جہلم کی خبریں 26/4/2016

Jhelum

Jhelum

جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) پاسپورٹ آفس جہلم سائلین کیلئے وبال جان بن گیا، ایف سی کے نام سے رشوت کا دور دورہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صرف دستخط کرنے کے پانچ سو روپے وصول کرنے لگا ، وزارت داخلہ لمبی تان کر سو رہا ہے، آرمی چیف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس جہلم جہاں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سے شہری پاسپورٹ کے حصول کیلئے آتے ہیں ، وزارت داخلہ نے عوامی سہولیات کے پیش نظر دفاتر ضلعی سطح پر قائم کر دیئے تاکہ انہیں دوردراز کا سفر طے نہ کرنا پڑے ، مگر جب شہری پاسپورٹ کے حصول کیلئے یہاں آتے ہیں تو سب سے پہلے ان کو ارد گرد اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پروموٹ کردہ ایجنٹس سے واسطہ پڑتا ہے جو کہ مختلف حیلے بہانوںسے گورنمنٹ کی طرف سے طے کردہ فیس سے کئی گنا زائد پیسے دینے اوربعدازاںدفتر کے اندر سٹاف کی طرف سے بے بنیاد اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے ، جنہیں پھر ایجنٹس کے ذریعے بھاری رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنے والے شہریوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صرف اپنے دستخط کرنے کے فی کس500روپے بطور رشوت جس کا مخصوص نام ایف سی رکھا ہوا ہے لیتے ہیں، یہ رشوت ہر پاسپورٹ بنانے والے پر لازم ہوتا ہے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے نام پر وصول کی جانے والی روزانہ کی بنیاد پر رشوت جو کہ لاکھوںروپے بنتی ہے اسے روکا جائے انہوں نے وزارت داخلہ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم آفس کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم( ڈاکٹر مظہر مشر) پرنسپل جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم ہومیو ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے کہا ہے کہ ہومیو پیتھی کی ترقی و ترویج کیلئے ڈاکٹرملک ذوالفقار احمد اعوان کی خدمات سنہری الفاظ میں لکھی جائیں گی ، 1984ء سے کالج کا قیام عمل میں لاکر ضلع جہلم کے علاوہ گجرات ، منڈی بہائوالدین ، چکوال اور میرپور آزاد کشمیر میں ہومیو پیتھی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، خاص طور پر پاکستان بھر میں ہومیوپیتھک کالجز کا پلیٹ فارم ہویا پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ،نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی ڈاکٹر ہانیمن کے اس طریقہ علاج کو متعارف کروانے اور انہیں اکٹھا کرنے میں کوشاں رہے ،ڈاکٹر ملک ذوالفقار احمد اعوان وہ چمکتا دمکتا ستارا ہیں ، جس کی روشنی سے ہومیو پیتھک طریقہ علاج نے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی ، تمام ہومیو پیتھک برادری ان کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ایجوکیٹرز ریگولر کے احکامات جاری ، اساتذہ میں خوشی کی لہر ، آرڈر دیتے وقت عوامی نمائندوں کو نظر اندازاور تقریب نہ کرنا وزیراعلیٰ کے مشن کی نفی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف شرح خواندگی کو بہتر کرنے کیلئے کئی عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ، ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ” کے خواب کو پورا کرنے کیلئے نہ صرف پنجاب بھر میں طلباء میں مفت کتب فراہم کی گئیں بلکہ یونیفارم بھی دیا گیا ، اب انہوں نے اس شعبہ میں مزید بہتری لانے کیلئے کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ اس فیصلے سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، مگر ای ڈی او ایجوکیشن انور فاروق اور ڈی ای او ایجوکیشن مظہر شاہ اور ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ) نے پنجاب حکومت کے عوامی نمائندوں کو ترجیح نہ دینا ،وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کی نفی ہے اور حکومت پنجاب کے مورال کو گرانا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ایجوکیٹرز کو ریگولر آرڈر دینے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا مگر جہلم میں محکمہ تعلیم کے افسران نے کسی بھی عوامی نمائندے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مختصر طور پر سکولوں میں آرڈر چسپاں کر دیئے ہیں ، اس سے یقینا عوامی نمائندوں کی طرف سے تعلیم کی بہتری کیلئے کاوشوں کو نظر انداز کرنا ڈی سی او جہلم اور ای ڈی او ایجوکیشن کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر مظہر مشر
جہلم
تاریخ۔26-04-16