سینئر صحافی شیخ ظفر اقبال، ڈاکٹر محمد خلیل، محمد الیاس شامی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Dr Khalil and Ilyas Shami

Dr Khalil and Ilyas Shami

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیر آج سینئر صحا فیو ں شیخ ظفر اقبال ، ڈا کٹر محمد خلیل ، محمد الیاس شامی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرے گا۔

تفصیل کے مطابق تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیر کے زیر اہتمام آج دن 3بجے رہائشگاہ سید امجد شاہ نزد سبزی منڈی سرا ئے عا لمگیر پر تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیر کے سا بق چیئر مین شیخ ظفر اقبال ، سابق صدر ڈا کٹر محمد خلیل ، سابق جنرل سیکرٹری محمد الیاس شامی کے اعزاز میں عظیم الشان تقریب کا اہتمام کر ے گا جس میں تحصیل پر یس کلب سرا ئے عا لمگیر کی صحا فی برا دری سمیت دیگر شر کت کر یں گے۔

میزبان تقریب نو منتخب چیئر مین شکور مرزا ، صدر سید امجد شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد امین فاروقی ہو ں گے ۔ تقریب میں سینئر صحا فیو ں شیخ ظفر اقبال ، ڈا کٹر محمد خلیل، محمد الیاس شامی کی صحا فتی خد ما ت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔