عدلیہ کے اعتماد پر پورا اترنے کا فوج کا عزم خوش آئند ہے۔ ایم آر پی

MRP Meeting

MRP Meeting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کے جائزے کیلئے آرمی چیف کی جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترنے اور جے آئی ٹی میں شامل فوج کے نمائندہ اداروں کی جانب سے شفاف کاروائی کے عزم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں عدالتی فیصلہ اس بات کا ظہار ہے کہ عدلیہ سابقہ روایات کے برخلاف اس بار غیر جانبدارانہ ‘ شفاف اور غیر متنازعہ احتساب و انصاف کا عزم رکھتی ہے۔

اسی لئے جے آئی ٹی میں عدلیہ نے ایم آئی اور آئی ایس آئی جیسے محب وطن ‘ غیر جانبدار اور قومی مفادات کے محافظ اداروں کو بھی شامل کیا ہے جبکہ فوج کی جانب سے عدلیہ کے اعتماد پر پورا اترنے کا فوج کا عزم اس بات کی ضمانت ہے کہ فوج کے نمائندہ دونوں ادارے حقیقی معنوں میں شفاف تحقیقات یقینی بنانے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کو چوروں ‘ لٹیروں ‘ کرپٹ عناصر اور حب الوطنی کے نقاب میں غداروں سے بھی بدتر کردار ادا کرنے والے تمام ملک و قوم دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں عدلیہ کے معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔