انصاف و مساوات کی عملداری یقینی بنائی جائے ‘ سولنگی اتحاد

Thar Child

Thar Child

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے تھر میں بے رحم بھوک کے ہاتھوں مزید دو بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس جاں بحق بچوں کی تعداد تین سو ساٹھ تک جا پہنچی ہے۔

جس کے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طرح کرپشن ‘ قومی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہیں ‘ حکمرانوں کی کاسہ لیسی کررہے ہیں یا انصاف و تحفظ کی فراہمی میں جانبداری و مفادات کو ملحوظ رکھے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے حکمرانوں و سیاستدانوں سے بیزار عوام اب محافظوں اور انصاف کے ذمہ داروں سے بھی نالاں دکھائی دے رہے ہیں ا ور اگر جلد ملک میں انصاف و مساوات کی عملداری یقینی بناکر ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا تو عوام خود منصف بن بیٹھیں گے۔

جو نہ ریاست کیلئے بہتر ہوگا ‘ نہ جمہوریت کیلئے ‘ نہ حکومت کیلئے اور نہ ہی منصفوں اور محافظوں کیلئے اسلئے ہر ایک کو کاسہ لیسی ‘ جانبداری اور مفاد پرستی چھوڑ عوامی وقومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔