کابل: صوبائی چیف پراسیکیوٹر کو گولی مار دی گئی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ایک سینئر سرکاری وکیل کو دارالحکومت کابل میں قتل کر دیا گیا۔

پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے پکتیا سے تعلق رکھنے والے افغان قانون ساز مجیب اللہ رحمان نے جمعہ کو بتایا کہ صوبائی چیف پراسیکیوٹر نجیب اللہ سلطان زئی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جب وہ جمعرات کی شپ دستک کے بعد اپنے گھر کا دروازہ کھولنے گئے۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغانستان میں عدلیہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔

اٹارنی جنرل کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو لانے اور لے جانے والی بسوں پر رواں ماہ تین حملے ہو چکے ہیں۔