کمالیہ کی خبریں 27/4/2017

Dr. Ghulam Murtaza

Dr. Ghulam Murtaza

کمالیہ (بیوروچیف) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے میڈیا اور صحافیوں سے گفتگو کر کے کہا ہے کہ چوہدری آرٹ سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا یوم تاسیس مورخہ5مئی بروز جمعة المبارک RFCریسٹورنٹ واقع چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں منایا جا رہا ہے۔ جس میں صحافیوں ،میڈیا ،سول سوسائٹی، اور بلدیہ کے تمام کونسلرز ،چئیرمین ملک محمد شریف اور اپوزیشن لیڈر ملک محمد یعقوب کے سمیت دیگر کونسلرز حضرات تشریف لائیں گے۔ اجلاس میں کلچرل ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کی حلف برداری ہوگی اور سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گے۔ اس کے علاوہ سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور ساتھ ریفریشمنٹ بھی دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نواحی گائوں میں احاطہ کا تنازعہ بھائی نے بھائی کو اینٹوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ملزم فرار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواح گائوں 709 گ ب کے محمد عمران نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ اسکے والد اور اس کے چچا کے درمیان کچھ عرصہ سے احاطہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا گذشتہ روز میرا والد محمد علی سوداد سلف لینے گھر سے باہر نکلا تو گھر کے دروازہ پر ہی میرے چچا حامد علی نے اینٹ سے حملہ کر دیا اور سر میں پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا پچاس سالہ زخمی محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چلا بسا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی ذہنی کیفیت درست نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے کنوینر انجنئیر ظہیر عباس چوہدری کی چچی جو کہ گزشتہ روز بقضائے الہٰی وفات پا گئی تھی۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کا ختم شریف مورخہ 28 اپریل صبح (8:30am)ساڑھے آٹھ بجے جامعہ مسجد غوثیہ چشتیہ محلہ چڑھ میں اد اکیا جائے گا۔ دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ رجانہ روڈ پر چور میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے چوری کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق کمالیہ رجانہ روڈ ذیشان کالونی موڑ پر واقع میڈیکل سٹور کے مالک مسعو د الرحمن ڈوگر کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ سے زائد نقدی و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سی ٹی ڈی ،حسا س اداروںاور پولیس کا دریائے راوی کنارے پر واقع متعدد علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سی ٹی ڈی ،حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران موضع تارہ حویلی ،جھلار سگلہ،مل فتیانہ میں 60 سے زائد افرار کے کوائف چیک کیئے گئے اور بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) بیمار ، لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت دیہاتوں سے بیمار جانور سستے داموں خرید کرگوشت سو روپے اضافی ریٹ پر بیچنے لگے کمالیہ میں قصابوں نے ایکا کرتے ہوئے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا۔قصاب رات کی تاریکی میں دیہاتوں سے بیمار اور لاغر جانور سستے داموں خرید لاتے ہیں اور ذبح کر کے گوشت کو سرکاری ریٹ سے سو روپے اضافی پر بیچتے ہیں بڑا گوشت 350 اور بکرے کا گوشت750 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں ا ور قصابوں کے پھٹوں پر صفائی کی صورت حال بھی انتہائی ناقص ہیں۔ویٹرنری ڈاکٹر نے قصابوں کبھی چیک کرنے کی زحمت نہیں کی۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تحریک انصاف کے ر ہنما و کونسلر علی اظہر گوگی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے درباریوں کے لئے عدلیہ کا فیصلہ لمحہ فکریہ ہے۔ اور شریف خاندان کی سیاست پر بد نما داغ لگ چکا ہے۔عدالتی فیصلہ وزیر اعظم پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کسی جج نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔میاں نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے آزادانہ تحقیقات اور انصاف کی توقع نہیں ، نواز شریف وزارت عظمیٰ چھوڑ کر جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔۔ وکلاء نے آئین وقانون کی بالادستی کیلئے تحریک چلائی تو بھرپور حمایت کریں گے عدالتی فیصلہ کے بعد وزیر اعظم صادق وامین نہیں رہے۔ فیصلہ کے بعد حکومتی بے چینی سب کے سامنے ہے۔ قوم ملکی خزانہ ہڑپ کرنیوالوں سے پائی پائی کا حساب لے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر سعید احمد ورک ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل احمد خاں و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے آنیوالے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے 50 فی صد ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم اورتنخواہوں میں کم از کم 25 فی صد اضافہ کیا جا ئے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اسا تذہ کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں جس سے اساتذہ مسائل کا شکار ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اپوزیشن جماعتیںJIT رپورٹ کو مکمل ہونے دیں۔اور ملک میں انتشار کی سیاست کو ختم کرنا چاہیئے۔ جبکہ دس ارب روپے کے معاملے کی تحقیق ہونی چاہیئے۔اِن خیلات کا اظہار چیئر مین پاکستان مُسلم اتحاد،رانا غلام مصطفی منج نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل وجان سے تسلیم کرنا چاہیے۔ اور عدلیہ کا احترام ہر شہری پر لازم ہے، لہٰذا عدالت کی طرف سے JIT رپوٹ پر جو فیصلہ آیا ہے۔ اس پر نجی چینلوں پر بیٹھے اینکر صاحبان اس پر زیادہ بحث نہ کریں۔ اور JIT رپورٹ کے مکمل ہونے کا انتظارکریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سے دس ارب روپے کا جو الزام لگایا گیا ہے اس کی مکمل تحقیق ہونی چاہیے۔ اور حقائق سے پردہ بھی اُٹھنا چاہیے۔ جو بھی قصور وار ہواسے عدالت کے سامنے پیش کر کے قوم کو بھی آگاہ کیا جائے۔