کنگنا رناوت کی فلم’’تنو ویڈزمنو ریٹرن‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

Tanu Weds Manu Returns

Tanu Weds Manu Returns

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’تنوویڈزمنو ریٹرن‘‘ نے 9 روزمیں ہی دنیا بھر میں زبردست بزنس کرکے 100 کروڑ کلب میں انٹری مار لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار مادھاوان کی فلم ’’تنوویڈزمنو ریٹرن‘‘ ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر کامیابی سے بزنس کررہی ہے۔

پیار، محبت، شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت کی شاندار اداکاری نے شائقین کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ فلم 22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔