کانپور: پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی

South Africa

South Africa

لاہور (جیوڈیسک) کانپور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاپ آرڈر کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈویلیئرز نے کمان سنبھالی اور 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 303 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

جواب میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے دھواں دار آغاز کیا اور 13 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 150 رنز بنا ڈالے، مگر مڈل آرڈر کے فلاپ ہونے کے باعث بھارتی سورما مقررہ اوورز میں دو سو اٹھانوے رنز ہی بنا سکے، پروٹیز نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔