کراچی: را کے 2 دہشتگرد گرفتار، شہر میں 20 سے زائد ایجنٹ ہیں، ملزم کا انکشاف

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سیٹ اپ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ را کے 20 سے زائد ایجنٹ کراچی میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملک مخالف منصوبوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سیٹ اپ کے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار را ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔