شہر کراچی آج دہشت گردی، بدامنی، ٹارگٹ کلنگ کے مسائل میں گھرا ہوا ہے، شبیر کاکو

Karachi Terrorism

Karachi Terrorism

کراچی : شہر کراچی آج دہشت گردی، بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سمیت بے پناہ مسائل میں گھرا ہوا ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے عوام کو ان عذاب سے نجات دلائے گی۔

ان خیالات کا اظہار نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج یوسی 20 سے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار شبیر کاکو نے عمر فاروق کالونی میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس معاشرے میں اپنے کردار اور عمل سے سیاست میں عوام کی بے لوث دیانتدارانہ خدمت کی جو زندہ جاوید مثالیں پیش کی ہیں اس کا کوئی متبادل نہیں۔

شہر کراچی پر سے خوف کے بادل چھٹ رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں لوگ بلا خوف و خطر گھروں سے نکل کر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ کراچی شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔ شبیر کاکو نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔