کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 32 ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

پولیس نے کراچی کے علاقوں نیو کراچی، لیاقت آباد، گڈاپ، ملیر، الفلاح، شاہ لطیف ٹاون، موچھکو اور لیاری میں چھاپے مار کر 32 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآنمد کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 6 کا تعلق کالعدم تنظیم اور 5 کا سیاسی جماعت سے ہے، گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔