آل کراچی غلام محمد حافظ اعجاز میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 5 فروری سے ہو گا

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد کے زیراہتمام “آل کراچی غلام محمد حافظ اعجاز احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “کا شاندار آغاز مورخہ 5فروری 2017ء سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر ہوگا اس خوبصورت ایونٹ میں شہر قائد کی مشہور معروف 64ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

اس ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ گلفراز احمد خان جبکہ سرپرست ضمیر السلام ہونگے ۔ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں ایم اے خالد یا امیر محمد خان سے رابطہ کریں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر