کراچی : کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا پپری میں پولیس مقابلے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور چار فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے پپری سے 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھا اور گڈاپ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 4 چاروں دہشت گرد مارے گئے ایس ایس پی راو انوار کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر سے تھا۔

ایس ایس پی راو انوار کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بم بنانے کے لئے سلنڈر، بارودی مواد، بال بم ، جیکٹس اور پریشر ککر میں تیار بم بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

دہشت گردوں سے ملنے والی ایس ایم جیز پولیس اور رینجرز سے چھینی گئی تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں میں بم بنانے کے ماہر بھِی شامل تھے ۔ دہشتگرد حب ندی کی جانب سے بلوچستان فرار ہونا چاہتے تھے۔