کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے 2 افراد گرفتار

Rangers

Rangers

لیاری (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں بہادر آباد اور لیاری میں کارروائی، ایم کیو ایم پاکستان اور لندن گروپ کے 2 افراد گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے بہادر آباد میں چھاپا مار کارروائی کی اور سابق ٹاون ناظم فیصل کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ ملزم کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اُدھر لیاری کے علاقے کلری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کامران کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔