بلدیہ کورنگی کا اہم شاہراہوں اور سرکاری اراضی سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی حدود میں اہم شاہراہوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں اور سرکاری آراضی پر قائم تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور عوام کو آمد و رفت میں مشکلات سے نجات دلا ئی جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سپرٹینڈنگ انجینئر طارق مغل کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے موقع پر شاہ فیصل زون کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات ،گاڑیوں کے اسٹینڈز اور غیر قانونی پارکنگ پر سخت برہمی اور متعلقہ عملے کی سرزنش کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں ،فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ اور اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرکے علاقائی سطح پر تجاوزات سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے بعد ازاں مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں اور درس گاہوں سمیت تجارتی مراکز کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں علاقائی سطح پر عوام کی جانب سے سیوریج سسٹم کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔

پبلک ریلشین آفیسر۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی