کراچی : اورنگی میں سرچ آپریشن، 11 غیر ملکیوں سمیت 22 گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 11 غیر ملکیوں سمیت 22 ملزمان گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان 11 غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں۔

گرفتار کیے گئے بیشتر ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے ۔ ملزمان کو گرفتار کرکے اورنگی ٹائون کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔