کراچی کی خبریں 28/3/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ مرکزی رہنما یونس سایانی ‘ امیر علی خواجہ ‘ محمد افضل مغل ‘ اقبال ٹائیگر ‘ سید آصف حسین آغا ‘ عمران چنگیزی و دیگر نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی مفادات ‘مصلحتوں ‘ سیاسی ‘ مذہبی ‘ مسلکی ‘ صوبائی اور لسانی جانبداری سے بالاتر ہوکر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق حقیقی ‘ یقینی اور تیز رفتار عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے کھاڑنے کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگردوں ‘ ان کے سہولت کاروں ‘ معاونین ‘ سرپرستوں اور ہمدردوں سب کیخلاف ملک کے ہر حصے میں یکساں ‘ منصفانہ ‘ذمہ دارانہ اور ظالمانہ آپریشن کیا جائے اور اچھے و برے دہشتگرد کی تمیز و تفریق چھوڑ کر ہر ایک ملک و قوم دشمن کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے ‘ چاہے یہ دشمن ملک کے دوردراز پہاڑی ‘ مضافاتی یا ویران علاقوں میں ہوں ‘ گنجان آبادیوں یابڑے شہری میں ہوں یا قومی اداروں ‘ سرکاری دفاتر اور ایوان صدر‘ ایوان وزیر اعظم یا ایوانوں سے ان کے ڈانڈے ملتے ہوں سب کے ساتھ یکساں سلوک و احتساب ہی محفوظ مستقبل اور دہشتگردی سے نجات کی ضمانت بن سکتا ہے لیکن اگر اب بھی روایتی خود پرستی ‘ مصلحت کوشی ‘ مفاد پرستی یا مذ ہبی ‘ مسلکی ‘ صوبائی ‘ لسانی یا گروہی جانبداری برقرار رکھی گئی تو ہم مستقبل میں کبھی دہشتگردی سے نجات نہیں پاسکیں گے کیونکہ دہشتگردی سے نجات کیلئے حالات آج جس قدر سازگار ہیں مستقبل میں پھر شاید اس قدر سازگار نہ رہیں !

بھارتی سازشیں راست پاکستانی اقدامات کی متقاضی ہیں ‘ جی کیوایم
افواج پاکستان کو جدید ترین جنگی سازوسامان اور ہتھیاروں سے لیس کرنا اہم عصری تقاضہ ہے !
وطن عزیز کے دفاع سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوسکتی ‘ دفاعی تقاضوںکو اولیت واہمیت دی جائے!

پاک فوج پاکستان کی سلامتی ‘ دفاع اور تحفظ کی ضامن ہی نہیں بلکہ اپنی اعلیٰ کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہونے کیساتھ اپنی بھرپور جنگی ودفاعی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کئی بار بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر اس کے دانت بھی کھٹے کرچکی ہے مگر اس کے باجود بھارت جیسے مکار دشمن کی موجودگی اور اسلام دشمن سامراجی سازشوں کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ پاکستان کے دفاع کے ضامن اداروں کو زیادہ سے وسائل سے آراستہ کیا جائے اور دور جدید کے تمام جنگی تقاضوں و ہتھیاروں کی کی فراہمی و حصول پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بھارت کی جانب سے جنگ میں پہل اور پاکستان پر ایٹمی حملے کے اعلان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے افواج پاکستان کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جیسے مکار دشمن کے دنیا بھر سے دفاعی معاہدے اور ہتھیاروں کی خریداری پاکستان کیخلاف اس کے مستقبل کے ارادوں کا ثبوت ہے جو اس بات کا متقاضی ہے کہ افواج پاکستان کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور بھارت کے مقابلے میں اپنی دفاعی ضرورتوں کومدنظر رکھتے ہوئے جدید اسلحہ کی خریداری کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی جدید ہتھیاروں کے عمل کو بھی تیز تر کیا جائے تاکہ کسی بھی صورتحال میں افواج پاکستان کو اسلحہ میں خود کفالت حاصل ہواور وطن عزیز کا دفاع زیادہ سے زیادہ ناقابل تسخیر بنایا جاسکے !

بھارت دنیا کو مذہبی تصادم کے جہنم میں دھکیلنا چاہتا ہے‘ راجونی اتحاد
بھارت دنیا پر اپنی اجارہ داری و چوہدراہٹ کے قیام کیلئے دنیا کے امن کو برباد کرنا چاہتا ہے
راجونی رہنما ¶ں کا گجرات میں مسلمانوں پرجنونی ہندو ¶ں کے تشدد پر اظہار مذمت و احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بھارتی ریاست گجرات میں سرکاری سرپرستی میں پانچ ہزار سے زائد تشدد پسند و جنونی ہندو بلوائیوں کے مسلمانوں کے گھروںپر منظم حملے اور مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کئے جانے پر عالمی برادری ‘ اقوام متحدہ “ سارک ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے‘ بھارت میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال اور بین المذاہب ہم آہنگی کیخلاف سازشوں کے ذریعے دنیا کو مذہبی تصادم کے جہنم میں دھکیلنے کی بھارتی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ میمن رہنما یونس سایانی‘انسانی حقوق کے علمبردار امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘فرزند جونا گڑھ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگر نے کہا ہے دنیا کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اسرائیل و امریکہ کی طرح بھارت بھی دنیا پر اپنی اجارہ داری و چوہدراہٹ کے قیام کیلئے دنیا کے امن کو برباد کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ نہ صرف انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے بلکہ مذہبی اور نسلی تصادم کی راہیں بھی ہموار کررہا ہے جو دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس لئے عالمی قوتوں کو اس جانب توجہ دینے اور بھارت کے خطرناک ارادوں کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے ۔

سولنگی قوم انشاءاللہ انتخابات میں انقلاب لاکر دکھائیگی ‘ سولنگی اتحاد
ظلم ‘نا انصافی ‘ کرپشن ‘ اقربا پروری و رشوت پر مبنی طبقاتی نظام کا خاتمہ ہی عوام کو تحفظ دے سکتا ہے!
سولنگی قوم امیر سولنگی پٹی والا کی قیادت میںمساوات پر مبنی فلاحی نظام کے نفاذ کیلئے متحد ہوچکی ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات کی روک تھام میں حکومتی ناکامی اور رائے ونڈ میں بد چلنی کے شبہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل و سابق شوہر کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت پر اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما عرفان سولنگی ‘ عمر نذیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘چیف غلام سرور سولنگی ‘ روشن علی سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک میں اقتدار استحصال مافیا کے ہاتھ میں رہے گا ملک سے طبقاتی ‘ جاگیردارنہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا معاشرے کے کسی بھی فرد‘ صنف یا طبقے کو کسی بھی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہوسکے گا کیونکہ ہر حکومت خواتین اور عوام کے حقوق و تحفظ کے نام پر قوانین سازی تو ضرور کرتی ہے مگر اسی حکومت میں شامل استحصالی عناصر طبقاتی نظام کا سہار ا لیکر ان قوانین پر یقینی و منصفانہ عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ بن کر نا انصافی و ظلم کے اسباب پیدا کرتے ہیں اسلئے وطن عزیز کو ان ظالم واستحصالی عناصر سے پاک کرنا اورنا انصافی ‘ کرپشن و اقربا پروری پر مبنی طبقاتی نظام کا خاتمہ کرکے مقامی حکومتوں کے قیام کے ذریعے فلاحی و اشتراکی نظام کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے جس کیلئے سولنگی قوم فلاحی نظام کے نفاذ کیلئے متحد ‘ یکجا ومنظم ہوچکی ہے اور امیر علی سولنگی پٹی والا کے پیش کردہ خود مختار ڈویژنل کونسلوں کے فارمولے پر عملدرآمد کیلئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے اور انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں انقلاب لاکر دکھائے گی ۔