کراچی پورٹ پر ڈاک ورکرز کیلئے عید کا تحفہ

کراچی : کراچی ڈاک لیبر بورڈ مزدور ورکرز کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ 20015, 2017 کی منضوری کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ڈاک ورکرز کی رہنما گل محمف آفریدی صدر یونین اور عبداللہ دائود جنرل سیکرٹری کے علاوہ دیگر مرکزی عہدیداران جلسہ سے خطاب کیا۔چارٹر آف ڈیمانڈ کی تمام نکات پر روشنی ڈالی بنیادی تخواہ میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے 30% اضافے کے علاوہ الائونسز میں اسی تناسب سے اضافے کے ساتھ مراعات بھی حاصل کی گئیں۔

ڈاک ورکرز کو چارٹر آف ڈیمانڈکے بارے میں مکمل معلومات پمفلٹ کے ذریعے دی گئیں اور جلسہ میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ڈاک ورکرز کیلئے حاصل کردہ مراعات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے رہنمائوں کو ہار بھی پہنائے۔

Karachi Harbour & Dock Workers Union

Karachi Harbour & Dock Workers Union