MSO کراچی کے زونل سیرت النبی تقریری مقابلے آج ہونگے، محمد عادل انصاری

Karachi

Karachi

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام آل کراچی زونل تقریری مقابلے بسلسلہ سیرت النبی آج بروز جمعرات شام عصر کے بعد ہونگے ، جس میں کالج ، یونیورسٹیز اور مدارس سے تعلق رکھنے والے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم اطلاعات محمد عادل نے کہا ہے کہ غربی زون کے تحت تقریری مقابلہ بلدیہ ٹائون ، شمالی زون کے تحت تقریری مقابلہ نیا ناظم آباد جبکہ سینٹرل زون کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ طارق روڈ متصل جھیل پارک پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ MSO کے تحت ہونے والے تقریری مقابلوں میں بڑی تعداد میں کالج ، یونیورسٹیز اورمدارس کے طلبہ شریک ہونگے ، مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ آل کراچی فائنل تقریری مقابلے کے لیے بھی پوزیشن ہولڈرز کو منتخب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے اختتام پر MSO کے ذمہ داران کارکنوں سے خطاب فرمائیں گے ، تقریری مقابلوں کی تیاریاں تمام زونوں میں مکمل ہوچکی ہیں۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0308-2704815