کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ چھاپے خفیہ اطلاع پر شاہ لطیف ٹاون ، گلبرگ ، ملیر لانڈھی اور نیو کراچی میں مارے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق کالعدم تنظیم اور ایک کا ایم کیو ایم سے ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ۔ رینجرز نے نیو کراچی اور لانڈھی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا۔