کراچی : سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

Temperature

Temperature

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کراچی میں مغربی اور جنوب مغربی ہوا 5 سے 10 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

میرپور خاص اور جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔