کراچی: تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) افسوسناک حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں حقیقی بہن بھائی سمیت 2 خواتین شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حمزہ، اروسہ اور مشل کے نام سے کر لی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق ہمزہ اپنی بہن کے ہمراہ گھر سے شاپنگ کیلئے نکلا تھا۔

حادثے کا باعث بننے والے ڈمپر کا ڈرائور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔