کراچی والے ہی کراچی کو سنواریں گے، سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کہا کہ کراچی والے ہی کراچی کو سنواریں گے، وسائل سے محرومی کے ذریعے شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمارے جذبے کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

تعمیر کراچی اور بلدیاتی مسائل سے پاک کراچی ہمارا عزم ہے عوامی تعاون کے ذریعے اپنے عزم کو پورا کرینگے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمارے ویژن کے سفر کا آغاز ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے ماڈل یوسی میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔دورے کے موقع پر شاہ فیصل کالونی نمبر1،2اور گرین ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔

علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت عوام کو درپیش دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے چیئر مین بلدیہ سید نیئر رضا نے گرین ٹائون میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکراسکولوں اور ہسپتالوں سمیت طبی مراکز کو فعال بنا کر تعلیمی نظام کو بہتر اور عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچائیں گے ،انہوںنے گرین ٹائون کے علاقہ معززین کو یقین دلا یا کہ صفائی وستھرائی ،سڑکوں سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

بعد ازاں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت شاہ فیصل زون یوسی 9میں گلیوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکار دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی