کراچی: ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ، 180 روپے کلو تک جا پہنچا

Tomatoes

Tomatoes

کراچی (جیوڈیسک) لال ٹماٹروں کے دام نے کراچی میں خریداروں کے چہرے کے رنگ اڑا دیے، 60 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 180 روپے کلو تک جا پہنچا۔

ٹماٹر کے تاجروں کے عید سے قبل عید ہو گئی ، کراچی میں 3 روز کے دوران ٹماٹر کی قیمت 3 گنا بڑھ گئی ۔ سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ٹماٹر کی رسد متاثر ہوئی جس کی وجہ سے کراچی میں اس کے دام بڑھ رہے ہیں اور یہ ہول سیل پر 120 روپے جبکہ ریٹیل سطح پر 180 روپے کلو تک جا پہنچا ہے ۔

اس کے علاوہ لیمو بھی 20 روپے مہنگا ہو کر 200 روپے کلو جبکہ پیاز اور آلو 30 روپے کلو پر مستحکم ہیں۔