کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Karachi Traffic Accidents

Karachi Traffic Accidents

کراچی (جیوڈیسک) ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس مطابق نیو کراچی میں تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

دوسری جانب اسٹیل ٹائون کے قریب ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔