کراچی چڑیا گھر میں داخلہ فیس کا ٹھیکہ نیلامی کے بعد 4 کروڑ 5 لاکھ میں دیدیا گیا

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں داخلہ فیس کا ٹھیکہ ایک بار پھر نیلامی کے بعد 4 کروڑ 5لاکھ میں دیدیا گیا۔ 17 جون 2016ء کو نیلامی میں 5کروڑ کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکیدار کی معذرت کے بعد دوبارہ نیلامی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں 17جون 2016ء کو نیلامی میں داخلہ فیس کا ٹھیکہ 5 کروڑ کا دیا گیا تھا لیکن ٹھیکیدار نے معذرت کرلی تھی جس پر کے ایم سی نے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرکے سیکورٹی کی مدمیں جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے کی زر ضمانت ضبط کرلیا تھا اور (آج)مورخہ 13 جولائی 2016ء کو ہونے والی نیلامی میں ایک بار پھر 4 کروڑ 5 لاکھ کا داخلہ فیس کا ٹھیکہ ایوارڈ کردیا گیا جبکہ مالی سال 2015ء تا 2016ء میں داخلہ فیس کا ٹھیکہ 1 کروڑ 65 لاکھ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔