مسئلہ کشمیر باہمی مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے: بھارت

Sushma Swaraj

Sushma Swaraj

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر پاکستان سے مذاکرات اور بات چیت کا اشارہ دیدیا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے کر جا سکتا، یہ اہم معاملہ باہمی مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے تاہم یہ بات بھی دہرائی کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

انڈین میڈٰیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہ اہم بیان مودی سرکار کے تین سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عدالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تمام معاملات بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔